ممبئی،6؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جیل میں بندسچاسوداسربراہ گررمیت رام رہیم سنگھ کی قریبی ہنی پریت اورآدتیہ انساں اب بھی پولیس کی گرفت سے باہرہیں۔پولیس نے بدھ کو کہا کہ یہ ممبئی اور نیپال کے آس پاس کے علاقے میں بھگوڑوں کی تلاش میں چھاپہ ماری کررہی ہے۔ہریانہ پولیس نے کہا کہ وہ دیگر ریاستوں کی پولیس فورسز سے رابطے میں ہیں اور امید ہے کہ ڈیرہ سچا سوداسربراہ کی قریبی ہنی پریت انسا اور آدتیہ انسا کے دو اہلکاروں کو جلد ہی گرفتار کیا جائے گا۔ہریانہ کے ڈائریکٹر جنرل پولیس بی ایس سندھو نے کہا کہ امید ہے کہ ہم اسے جلدی گرفتارکر لیں گے۔ہنی پریت کی تلاش میں پولیس نیپردیش کے لکھیم پور کھیری میں ایک ٹیم بھیجی ہے جونیپال سے متصل ہے۔
ایک شک ہے کہ ہنی پریت ہندوستان اور نیپال کی سرحد کے ذریعے نیپال سے بھاگ گئی ہے۔ہریانہ پولیس نے ستمبر میں ان کو نوٹس جاری کیاتھا۔پولیس نے کہا کہ ہم بہت سے مقامات پر چھاپہ ماری کررہے ہیں اور ہماری ٹیم ممبئی اور نیپال کی طرف سے کئی علاقوں تک چلی گئی ہے،ہم دوسری ریاستوں کے مقامی پولیس کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں۔ڈی جی پی نے کہا کہ ڈیرہ سچا سودا نے دونوں سے پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔